سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ 

Jul 06, 2023 | 18:27:PM
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ 
کیپشن: سونا(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر سستا ہونے 1905 ڈالر فی اونس تک گرگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود مقامی صرافہ بازار میں سونا مہنگا کردیا گیا ۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا ،دس گرام سونا 1543 روپے اضافے سے 1 لاکھ 78 ہزار 155 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی 2480 روپے پر ہی برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں: موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی مشروط فراہمی