"شاہ رخ خان ہنیڈ سم نہیں اور نہ ہی اداکاری آتی ہے"،ماہ نوربلوچ

Jul 06, 2023 | 17:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ کا کہنا ہے کہ "شاہ رخ خان کی شخصیت اچھی اور متاثر کن ہےمگرنا خوبصورت   ہیں اور نہ ہی اچھے اداکار ہیں۔"

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور بلوچ نے بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق بات کی اور کہا کہ "میری نظر میں شاہ رخ خان اچھے اداکار نہیں البتہ وہ ایک اچھے کاروباری ضرور ہیں۔"

اداکارہ نے کہا کہ "شاہ رخ بہترین   شخصیت  کئے مالک ہیں لیکن دنیا بھر میں خوبصورتی کے پیمانے پر  نہیں پائے جاتے ہے،اور  نا انہیں ہینڈسم کہا جاسکتا، ہاں لیکن مضبوط شخصیت کی وجہ سے وہ مختلف ضرور دکھائی دیتے ہیں"۔

ماہ نور بلوچ نے ظاہری خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "بہت سے لوگ خوبصورت ہوتے ہیں لیکن ان کی شخصیت مضبوط نہیں ہوتی، ان لوگوں کو شاید کوئی دیکھتا بھی نا ہو، یہ سب مکسچر ہے"۔

اس کے علاوہ ایک سوال کے جواب میں ماہ نور بلوچ کا کہنا تھا کہ"میرا ماننا ہے کہ شاہ رخ کو اداکاری نہیں آتی، اور یہ میرا خیال ہے، ہوسکتا ہے میں غلط ہوں لیکن مجھے یہ ہی لگتا ہے، یقیناً شاہ رخ خان کے مداح مجھ سے اختلاف کریں گے، ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ "شاہ رخ اچھے اداکار کے بجائے ایک اچھے کاروباری شخصیت ہیں، انہیں پتہ ہے کہ خود کو کیسے دوسرے کو دکھانا ہے"، ماہ نور بلوچ نے کہا کہ "میں نے اپنے کیریئر میں بہت سارے ایسے اداکار دیکھے ہیں جو خوبصورت اور باصلاحیت ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہوسکے۔"

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا سہولت کار کون؟گاڑی کے نمبر سے پول کھل گیا

دوسری جانب بشریٰ انصاری کی جانب سے خود پر کی جانے والی تنقید پر ماہ نور بلوچ نے کہا کہ "میں نے وہ ویڈیو کلپ دیکھا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ مجھے اداکاری نہیں آتی، ممکن ہے وہ درست کہہ رہی ہوں کیونکہ اُن کی نظر میں اداکاری ورسٹائل ہونی چاہیے جو شاید مجھ میں نہیں ہے."