70 سال کی فیشن ڈیزائنر اگر 30سال کی لگے تو اس کے پیچھے کیا راز ہے۔۔ جانئے

Jul 06, 2021 | 10:40:AM
 70 سال کی فیشن ڈیزائنر اگر 30سال کی لگے تو اس کے پیچھے کیا راز ہے۔۔ جانئے
کیپشن: امریکی فیشن ڈیزائنر ویرا وانگ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) کوئی انسان جتنی مرضی  کوششیں کرے وہ اپنے چہرے اور جسمانی خدوخال سے اپنی عمر   کو  زیادہ سے زیادہ پانچ یا دس سال کم کرسکتا ہے لیکن اگر کوئی اپنی عمر سے 40 سال چھوٹا لگے تو آپ اس سے اسکی عمر چھوٹی لگنے کا راز جاننے کیلئے ضرور بے چین ہوجائیں گے ۔ امریکہ کی ایک فیشن ڈیزائنر کو دیکھ کر آپ اس کی عمر کے آس پاس بھی نہیں پہنچ پائیں گے ۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق  نیویارک میں ویرا وانگ نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ 27 جون کو اپنی سالگرہ منائی ۔ نیون گرین کلر کی ڈریس میں کافی خوبصورت لگ رہی وانگ کو دیکھ کر کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ 70 سال کی عمر پار کرچکی ہیں ۔

ویرا وانگ 72 ویں یوم پیدائش پر اپنی ڈریس کے ساتھ کرسٹل ہیڈ بینڈ لگائے ڈیزائنر کی تصویر انسٹاگرام پر آتے ہی لوگوں نے ایک مرتبہ ان سے پوچھا شروع کردیا کہ آخر وہ ایسا کیسے کرلیتی ہیں ۔سالگرہ پارٹی میں ویرا وانگ اپنی خوبصورتی شو آف کرتی نظر آئیں ۔ وہ اپنا خود کا فیشن برانڈ چلاتی ہیں اور اس کیلئے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں ۔ سالگرہ پارٹی کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک شخص نے وانگ کی تعریف میں کہا کہ آپ اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی نظر آتی ہیں ۔ وانگ کہیں سے بھی 72 سال کی نہیں لگتی ہیں ۔ ان کی فٹنس سے لے کر ڈریسنگ ، میک اپ اور ہیئر سٹائل جوان لڑکیوں کو بھی مات دیتا ہے ۔

وانگ کا کہنا ہے کہ انہیں لوگوں سے اتنا زبردست رد عمل ملنے کی امید نہیں تھی ۔ لاک ڈاون کے دوران انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے برانڈ کیلئے ماڈلنگ کی جبکہ میامی میں انہون نے تقریبا بغیر میک اپ کے خود کے ہی برانڈ کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تو لوگ پاگل ہی ہوگئے ۔وانگ تنہا ہی رہتی ہیں ۔ وہ اپنی ایج لیس بیوٹی کا راز بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ان کی توجہ کھیلوں سے وابستہ ایکسرسائز پر رہتی ہے ، جبکہ ان کے روز مرہ کے کاموں میں اچھی نیند  لینا شامل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  مودی حکومت نے غلط پالیسیوں سے بھارت کو ہزاروں سال پیچھے دھکیل دیا، لالو پرشاد