بلاول بھٹو کی اہم ملاقاتیں، قومی اور عوامی مسائل پر مشاورت

Jan 06, 2026 | 18:45:PM
 بلاول بھٹو کی اہم ملاقاتیں، قومی اور عوامی مسائل پر مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج بلاول ہاؤس میں مصروف دن گزارا، پارٹی کی سینئیر لیڈر شیری رحمٰن ، سندھ اسمبلی کے سپیکر اویس شاہ اور کئی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے ان سے ملاقاتیں کیں اور عوامی مسائل کے حل کیلئے  چئیرمین بلاول سے رہنمائی حاصل کی۔

پاکستان  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے اسپیکر سید اویس شاہ  نے  بلاول ہاؤس جا کر ملاقات کی۔

اس ملاقات میں سندھ صوبائی اسمبلی کے اہم ، اس موقع پر پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔


 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ نے بھی اپنے صاحبزادے فراز شیخ کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں  امتیاز شیخ اور ان کے صاحبزادے نے چئیر مین بلاول بھٹو کو سندھ کے تاریخی شہر  شکارپور کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر  اپنی تجاویز پیش کیں۔ چئیترمین بلاول بھتو نے ان مسائل کو حل کرنے کے لئے صوبائی ھکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ 
 آج ہی بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی کے رکن شیر محمد مغیری نے بھی اپنے صاحبزادے رمضان مغیری کے ہمراہ ملاقات کی۔ انہوں نے چئیرمین بلاول بھتو زرداری کو   جیکب آباد کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق مجوزہ اور زیر عمل اقدامات سے آگاہ کیا

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو سے سندھ کے وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کی ملاقاتیں
 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی  کے رکن فیاض بٹ نے بھی  اپنے صاحبزادے جاوید بٹ کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں  دادو کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر باہم تجاویز پر غور و فکر کیا گیا۔
پاکستان  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی پی کی سینئر نائب صدر سینیٹر شیری رحمان  نے بھی  بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ محترمہ شیری رحمٰن نے چئیرمین سے  ملک کی سیاسی صورت حال اور عالمی منظر نامے پر ہو رہی اہم  ڈویویلپمنٹس پر تبادلہ خیال  کیا۔