آج کا پکوان: مچھلی کے سیخ کباب

Jan 06, 2026 | 14:30:PM
آج کا پکوان: مچھلی کے سیخ کباب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آج ہم آپ کو فش سیخ کباب بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں، ملاحظہ کیجئے۔
فش سیخ کباب بنانے کیلئے درکار اجزا:
 مچھلی (بون لیس) آدھا کلو، بریڈ ۲؍عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، کٹی لال مرچ ڈیڑھ چھوٹے چمچے، زیرہ پاؤڈر اور گرم مسالہ ایک، ایک چھوٹا چمچہ، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، میتھی ایک چھوٹا چمچہ، ہری مرچ 2 سے 3عدد، دھنیا ایک چوتھائی کپ، پیاز ایک کپ، انڈا ایک عدد۔

بنانے کا طریقہ:
 ایک چوپر میں مچھلی، بریڈ، ادرک لہسن کا پیسٹ، کٹی لال مرچ، گرم مصالحہ، نمک اور زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں، اب ایک برتن میں مچھلی کا مکسچر، پیاز، میتھی، لال مرچ، دھنیا، انڈا اور اجوائن ڈال کر اچھی طرح ہاتھوں سے مکس کریں اور پھر اس کے کباب بنا لیں، درمیانی تیز آنچ پر گرل کر لیں یا ہلکا فرائی کر لیں، رائتہ اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔