عالمی بینک کا سندھ فلڈ منصوبے پر اطمینان ہماری کارکردگی کا ثبوت ہے: شرجیل میمن

Jan 06, 2026 | 13:44:PM
عالمی بینک کا سندھ فلڈ منصوبے پر اطمینان ہماری کارکردگی کا ثبوت ہے: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن منصوبے کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دینا سندھ حکومت کی مؤثر منصوبہ بندی ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ منصوبے کے تحت صوبے بھر میں اہم انفراسٹرکچر کی بحالی کے ذریعے 7.2 ملین سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

  بحالی منصوبے سے مسفید ہونے والے افراد میں 3.4 ملین خواتین شامل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کو اولین ترجیح دی۔

مزید پڑھیں:جرائم کا ذمہ دار کون؟ سابق وزیر داخلہ اور موجودہ وزیر اعلیٰ کے متضاد دعوے

 محدود وسائل کے باوجود شفافیت، رفتار اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔

 عالمی بینک کی جانب سے پیش رفت کو تسلی بخش قرار دینا تصدیق ہے کہ حکومت سندھ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کا منصوبہ متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بحالی کا باعث بنا ہے۔

 فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن منصوبہ  معاشی اور سماجی استحکام میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔