رحیم یار خان:کمرے کی چھت گرنے سےشہری جاں بحق،2 افرادزخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاصم صدیق)رحیم یار خان میں سٹی پل کے قریب خستہ حال کمرے کی چھت جزوی طور پر گر گئی، حادثے میں ایک جاں بحق، 2 افراد زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو 1122 کے مطابق رحیم یار خان میں سٹی پل کے قریب خستہ حال کمرے کی چھت جزوی طور پر گر گئی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں 3 منٹ میں موقع پر پہنچ گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں:نجی یونیورسٹی واقعہ، طالبہ نے انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟ پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا
حادثے میں ، 2 افرادزخمی ، ایک جاں بحق ہوا ،جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد وسیم ولد محمد مسلم عمر 18 سال، ساکن جمال دین والی سے ہوئی ہے ۔
زخمیوں میں محمد احمد ولد محمد سلیم، اور عبدالجبار ولد غفار شامل ہیں، متاثرین کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔