ANFکا کریک ڈاؤن،15 کروڑ کی منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سمگلنگ کے خلاف اے این ایف کے کریک ڈاؤن کے دوران 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف 4 کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 15 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1532.11 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
کارروائیوں کی تفصیلات کے مطابق حاجی شاہ بس ٹرمینل، ڈسٹرکٹ اٹک میں ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 960 گرام چرس برآمد کی گئی، جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح سٹی بائی پاس سکھر کے قریب ایک گاڑی سے 150 گرام کوکین برآمد ہوئی، اس کارروائی میں بھی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں:آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
مزید کارروائیوں میں کلی شادزئی سرنان، ڈسٹرکٹ پشین کے قریب سے 1500 کلوگرام چرس گردہ برآمد کی گئی ۔
گوٹھ شیر خان، ڈسٹرکٹ حب میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 31 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
کریک ڈاؤن کے بعد انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔