آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Jan 06, 2026 | 09:32:AM
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری اور گلیات میں موسم ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال اور خانیوال میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور اور بینظیر آباد میں دھند رہے گی۔

پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:20 سے زائد اعزازات حاصل کرنے والے معروف اداکار دنیا چھوڑ گئے

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں، جمعرات سے رات کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری رہنے کا امکان ہے، ہفتہ اور اتوار کو کراچی میں سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے، ہفتہ اور اتوار کو رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،آئندہ 10 روز کے دوران کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 یا 19 جنوری کو مغربی ہواؤں کا سسٹم بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے،مغربی سسٹم سے سندھ میں بارش ہوگی یا نہیں، پیشگوئی بعد میں کی جائے گی۔