بارش کا نیا سسٹم آگیا، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Jan 06, 2023 | 10:57:AM
کپکپی اور تھرتھری دوڑاتی سردی کے دوران بارش اور برفباری کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو رہا ہے
کیپشن: محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کپکپی اور تھرتھری دوڑاتی سردی کے دوران بارش اور برفباری کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں آج شمالی بلوچستان میں داخل ہوں گی جس سے کوئٹہ، زیارت اور چمن سمیت شمالی بلوچستان میں کل اور پرسوں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش متوقع ہے جبکہ چترال، سوات، مالاکنڈ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بادل برسیں گے، ان علاقوں مین بارش سے درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے۔