پاکستان کے معروف گلوکار کی اچانک بینائی چلی گئی

Jan 06, 2022 | 20:11:PM
سینکڑوں فلموں ، سینئر گلوکار ، بینائی چلی گئی
کیپشن: میوزک آلات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینکڑوں فلموں کیلئے گیت گانے والے سینئر گلوکار سلیم شہزاد کی 80 فیصد بینائی چلی گئی، سلیم شہزاد کی آنکھیں مبینہ طور پر غلط علاج سے متاثر ہوئیں ۔
تلاش، “ہیرا اورپتھر” سوغات اور بھائی جان جیسی سپرہٹ فلموں کیلئے گیت گا کر شہرت پانے والے گلوگار سلیم شہزاد کی 80 فیصد بینائی آنکھوں کے غلط علاج کے باعث متاثر ہوگئی ۔گلوکار سلیم شہزاد نے بتایا کہ حکومت سے آنکھوں کا آپریشن کرانے کی اپیل کی ہے، سلیم شہزاد نے کئی سال تک ریڈیو کیلئے کام کیا ساتھ ٹی وی کیلئے مکالمے بھی لکھے۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کیلئے بڑی خبر!۔ سکول 3 دن بند رہیں گے