جنسی ہراسانی کیس، بابر اعظم کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے ، چمپئینز ٹرافی کے بعدسماعت ہوگی:عدالت

Feb 06, 2025 | 16:00:PM
جنسی ہراسانی کیس، بابر اعظم کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے ، چمپئینز ٹرافی کے بعدسماعت ہوگی:عدالت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق کپتان قومی ٹیم بابر اعظم پر خاتون کوجنسی ہراساں کرنے کے الزام کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ  میں بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کےحکم کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی, عدالت کا کہنا تھا کہ  قومی ہیرو کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے ، چمپئین ٹرافی کے بعد کیس سنیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ  میں جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی،سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے،عدالت نے کیس کی سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی،عدالت کا کہنا تھا کہ قومی ہیرو کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے ، چمپئین ٹرافی کے بعد کیس سنیں گے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا کو ایک ہی دن 3 بڑے جھٹکے ، ٹاپ کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ

 جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ریمارکس دیئے کہ مدعیہ خاتون کو طلب کیا تھا وہ کدھر ہیں ،خاتون کے وکیل نےکہا کہ ان کا ایکسڈنٹ ہوگیا وہ نہیں آسکی،جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ چیمپئن ٹرافی کے میچز کب سے کب تک ہیں ؟اس پر  بیرسٹر حارث عظمت نے کہا کہ میچز شروع ہورہے ، جو مارچ تک رہیں گے،لاہور ہائیکورٹ نے سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔