ایک سیر تو دوسرا سوا سیر، حلقے کی نمائندگی کون کرے گا؟

Feb 06, 2024 | 15:30:PM
ایک سیر تو دوسرا سوا سیر، حلقے کی نمائندگی کون کرے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسنین محی الدین)قومی اسمبلی کا حلقہ 258 بلوچستان کا آٹھوں حلقہ ہے ، جس میں  ربت ،  مند ،دشت، تمپ، پیدارک، بلیدہ، زامران، ہوشاپ اور  ناصر آباد کے علاقے شامل ہیں ، بلوچستان کے دیگر حلقوں  کی طرح اس حلقے  میں کافی گہما گہمی ہے ۔

امیدوار

اس حلقے سے اہم امیدواروں کی بات کی جائے تو  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اسلم بلیدی ،  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز  کے صابر علی بلوچ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے جاسم میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ،  جمعیت علمائے اسلام کے ظفر اللہ خان گاچکی  ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے نور احمد عادل،  بلوچستان نیشنل پارٹی کے زاہد حسین ، رابطہ جمعیت علمائے اسلام  کے محمد اسماعیل بلیدی  شامل ہیں ۔

ووٹرز

اس حلقے  کی کل آبادی 9 لاکھ 36 ہزار 284 نفوس پر مشتمل ہے ،رجسٹرڈ ووٹرز کی بات کی جائے تو وہ 2 لاکھ 25 ہزار 58 ہیں، جس میں مرد ووٹرز ایک لاکھ 24 ہزار 68 ہیں ،

وٹرز مرد جبکہ 1 لاکھ990  خواتین وٹرز شامل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :تگڑے جوڑ،ہر کوئی اپنے اپنے داؤ میں ماہر