جیل بھرو تحریک کا آغاز زمان پارک سے ہونا چاہیے: مریم نواز

Feb 06, 2023 | 14:25:PM
مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے، ضمنی الیکشن ہوں یا جنرل الیکشنز ہمیں تیاری مکمل رکھنی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز زمان پارک سے ہونا چاہیے، جیل بھرو تحریک کا انتظار کر رہے ہیں۔

سینئر صدر و چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے، ضمنی الیکشن ہوں یا جنرل الیکشنز ہمیں تیاری مکمل رکھنی ہے، کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، پارٹی کارکنوں کے ساتھ بیٹھے کا موقع ملا اچھا تجربہ رہا، ہمیں احساس ہے کہ ملک میں مشکل حالات ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہفتے میں 6 روز نیب کورٹ میں پیش ہوتے تھے، ایک دن میں دو دو بار بھی عدالت میں پیشیاں بھگتیں، نواز شریف صاحب ایک سال تک قید میں رہے، ابھی تو انصاف ہونا شروع ہوا ہے، انصاف کا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آنے والا وقت عوام اور صحافیوں کے لیے اچھا ہوگا، جو کہتے تھے جان اللہ کو دینی ہے اب عوام کو جواب دیں، ایک بندے نے اپنی اولاد کو چھپا کر عوام سے جھوٹ بولا، یہ نہیں ہوسکتا کے آپ میڈیا پر دوسروں کو ڈرائیں دھمکائیں اور آپ کو جواب بھی نہ دینا پڑے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ مجھ پر اور میری جماعت پر کوئی دباؤ نہیں، عمران خان خواتین اور بچوں کی ڈیفنس لائن میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔