جنوبی پنجاب میں مزید اضلاع کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ میری خواہش ہے کہ پنجاب میں جہاں جہاں ضرورت ہے انتظامی تقسیم کریں گے، جنوبی پنجاب میں مزید اضلاع کی ضرورت ہے، جام پورضلع کی بڑی ڈیمانڈ ہے، جام پورکی محرومیوں کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج جام پور آکر بہت خوشی ہوئی،پہلے بھی راجن پور آچکا ہوں،کوشش ہے جام پور کےلئے آج ترقیاتی پیکج دیا جائے،انہوں نے کہاکہ ہم نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کردیا ہے، 33 فیصد پنجاب کا بجٹ جنوبی پنجاب کےلئے ہوگا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ راجن پور میں یونیورسٹی کا اعلان کرچکا ہوں ،صحت کارڈ میں سب سے پہلے ساہیوال اور ڈی جی خان ڈویژن شامل ہے ،صحت کارڈ اپریل تک آپ لوگوں کو ملنا شروع ہو جائے گا،انہوں نے کہاکہ انڈس ہائی وے کو دو رویاکرنے کافیصلہ کرلیا ہے ،جام پورہسپتال کو بھی اپ گریڈ کررہے ہیں ،جام پور میں سٹرکوں کو بہتر کیا جائے گا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ کوہ سلیمان میں پہلے ڈیم پر کام جون میں شروع ہوجائے گا۔