ذہنی مفلوج اقتدار کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری

Dec 06, 2025 | 16:16:PM
ذہنی مفلوج اقتدار کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرِ اطلات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کے لیے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔
عظمٰی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض بانی پی ٹی آئی کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا ، پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بنیان مرصوص کے سپہ سلار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے،پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاستی استحکام کے لیے خطرہ ہیں، دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ راغب حسین نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے دوبارہ چیئرمین مقرر
عظمٰی بخاری نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں پر حملہ، شہداء کی توہین اور افواج کے خلاف بیانیہ سب دشمن کا ایجنڈا ہے۔