تیز رفتار گاڑی کو خوفناک حادثہ، ویڈیو وائرل

Dec 06, 2025 | 09:34:AM
تیز رفتار گاڑی کو خوفناک حادثہ، ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)رومانیہ میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ایک نہایت حیران کن اور خوفناک ٹریفک حادثہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی  ہے۔

 ویڈیو میں ایک مرسڈیز کار راؤنڈ اباؤٹ سے ٹکرا کر ہوا میں بلند ہوتی ہوئی دو گاڑیوں کے اوپر سے گزر گئی اور پھر زور دار آواز کے ساتھ سڑک پر جا گری۔

 یہ ناقابلِ یقین مناظر سیکیورٹی کیمروں میں ریکارڈ ہوئے اور چند ہی گھنٹوں میں اڑتی ہوئی کار کے عنوان سے وائرل ہو گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 55 سالہ ڈرائیور ذیابیطس کے باعث گاڑی پر کنٹرول نہ رکھ سکا۔

مزید پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ڈراز جاری،48 ٹیمیں 12 گروپس میں تقسیم

 مرسڈیز انتہائی رفتار سے راؤنڈ اباؤٹ کی جانب بڑھی اور وسط میں بنے ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر فضا میں اچھل گئی۔

ویڈیو میں دکھائی دینے والا منظر بظاہر کسی فلمی سین جیسا لگتا ہے مگر حقیقت میں یہ ایک ہولناک واقعہ تھا۔

 حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تیز رفتاری اور غفلت کے سنگین نتائج کی واضح مثال ہے۔

ان کے مطابق چند لمحوں کی لاپرواہی نہ صرف ڈرائیور کے لیے بلکہ دیگر راہگیروں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی تھی۔

خوش قسمتی سے اس حادثے میں  نہ تو کوئی دوسرا شخص زخمی ہوا اور نہ ہی گاڑی کے اندر موجود ڈرائیور کو جان لیوا چوٹیں آئیں۔