نامور بین الاقوامی کرکٹرز پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ میں شامل

Dec 06, 2023 | 20:35:PM
نامور بین الاقوامی کرکٹرز پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) 22 ممالک کے چار سو پچاسی بین الاقوامی کھلاڑیوں نے 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی، لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 2024ء کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔

پی ایس ایل 9 میں پلیئرز ڈرافٹ میں خود کو رجسٹر کروانے والے ان کھلاڑیوں میں 46 کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں جبکہ 76 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔

 ڈرافٹ کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کے روسٹر کو انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس کی موجودگی سے تقویت ملی ہے، یہ دونوں ہی بلے بازوں آئی سی سی  مینزٹی ٹوئنٹی پلیئر رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔  ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 15 پر بلے باز ریلی روسو کو اس سے قبل ملتان سلطانز کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ تجارت کیا گیا تھا۔

سری لنکا کے اسپنر مہیش تھیکشنا، افغانستان کی جوڑی فضل الحق فاروقی اور مجیب الرحمان اور ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر عقیل حسین نے خود کو ڈرافٹ کیلئے دستیاب کرایا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر آل راؤنڈر محمد نبی بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔

کسی بیرونی ملک سے رجسٹر کرنے والے کھلاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد انگلینڈ سے ہے جو 158 ہے۔ فہرست میں اگلے  ویسٹ انڈیز (58)، سری لنکا (40)، افغانستان (36)، جنوبی افریقہ (30)، بنگلہ دیش (21)، نیوزی لینڈ (18)، آسٹریلیا (16) ہیں۔ زمبابوے (11) اور آئرلینڈ (9) جبکہ ایسوسی ایٹ ممبر ممالک سے بھی کافی تعداد میں کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کوچ مقرر

پلاٹینم کیٹیگری میں کچھ نمایاں کھلاڑی ڈینیل سامس، ایشٹن آگر (دونوں آسٹریلیا)، فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمان، نور احمد، رحمن اللہ گرباز (تمام افغانستان)، بین ڈکٹ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان، لیوک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹمل ملز (انگلینڈ)، سندیپ لامچھانے (نیپال)، جیمز نیشم (نیوزی لینڈ)، رسی وین ڈیر ڈوسن، عمران طاہر (جنوبی افریقہ)، مہیش تھیکشنا، بھانوکا راجا پاکسا، داسن شاناکا (سری لنکا)، کیرون پولارڈ، روومین پاول، روماریو شیفرڈ، برینڈن کنگ اور کائل میئرز (ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں نمایاں ہونے والے کھلاڑیوں میں عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی (دونوں افغانستان)، بین میک ڈرموٹ (آسٹریلیا)، لٹن داس، مہدی حسن میراز، محمود اللہ (تمام بنگلہ دیش)، ڈین لارنس، گس اٹکنسن، جارڈن کاکس، لیام ڈاسن، میتھیو پوٹس، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین (تمام انگلینڈ)، ٹم سیفرٹ، مارٹن گپٹل، چاڈ بوز (تمام نیوزی لینڈ)، جارج لنڈے، لونگی اینگیڈی، ریزا ہینڈرکس، وین پارنیل، سیسنڈا میگالا (تمام جنوبی افریقہ)، دلشان مدوشنکا، چارتھ اسالنکا، دشمنتھا چمیرا، سدیرا سماراویکرما (تمام سری لنکا)، فیبین ایلن، جانسن چارلس، رہکیم کارن وال، روسٹن چیس، شائی ہوپ، ہیڈن والش (تمام ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔