کترینہ کیف کی شادی۔۔اہم خبر آ گئی۔۔رسم رواج کونسی اپنائی جائیں گی۔۔؟

Dec 06, 2021 | 21:30:PM
بالی ووڈ ، اداکار ،وکی کوشل ، اداکارہ، کترینہ کیف
کیپشن: (فائل فوٹو)بالی ووڈ  کے اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ  کے اداکار وکی کوشل اور اداکارہ کترینہ کیف کی شادی سے متعلق ایک نئی خبر  ہے, جس کے مطابق دونوں کی شادی رجواڑے رسم ورواج کے تحت ہوگی۔ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ساتھ پھیرے چاروں طرف سے سجے شیشے کے منڈپ میں لیں گی۔ یہ منڈپ انتہائی خاص طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔
 بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی چرچا پورے بھارت میں ہو رہی ہے۔ اس ہائی پروفائل شادی کے لئے کافی عالی شان اور شاہی انتظام کیا جا رہا ہے۔ جوڑے راجستھان کے سوائی مادھو پور واقع سکس سینس فورٹ بارواڑہ ہوٹل میں ہی شادی کریں گے۔ اس کے لئے جوڑا آج ممبئی سے جے پور کے لئے روانہ ہوچکا ہے۔ ہوٹل میں ان کے استقبال اور شادی کی تیاریوں کا کافی اچھا انتظام کیا گیا ہے۔ شادی سے متعلق اب ایک نیا اپڈیٹ آیا ہے۔
 وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی تقریب کو ممبئی کی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی شادی تقریب کا کام دیکھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اندھا دھند ڈرائیونگ۔۔پلٹ تیرا دھیان کدھر ۔۔ویڈیو تیزی سے وائرل

ویب رپورٹ کے مطابق ممبئی سے ہی ڈریس ڈیزائنر وکی کوشل اور  کترینہ کیف کے آوٹ فٹ تیار کئے گئے ہیں۔ جنہیں وہ الگ الگ شادی تقریب پروگرام کے دوران پہنیں گے۔کترینہ کیف اور  وکی کوشل کے ساتھ پھیرے چاروں طرف سے شیشے سے تیار کئے گئے منڈپ میں لیں گی۔ منڈپ کو پوری طرح سے رجواڑی سٹائل میں سجایا گیا ہے۔ منڈپ میں شیشے کی نقاشی کچھ اس طرح کی گئی ہے کہ ایک ہی شخص کی شکل اس شیشے میں بیٹھنے کے بعد لاکھوں کی تعداد میں چاروں طرف نظر آتی ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹل کے اندر بھی مکمل رجواڑہ انداز نظر آتا ہے۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان یہ شادی تقریب منعقد ہوگی۔وکی کوشل اور  کترینہ کیف کی رات 9 بجے سکس سینس فورٹ برواڑہ میں والہانہ استقبال ہوگا۔ سکس سینس فورٹ برواڑہ ہوٹل ضلع کے چوتھ کا برواڑہ قصبے میں واقع ہے۔ وکی کوشل- کترینہ کیف کی شادی رجواڑے سٹائل میں ہوگی۔ سکس سینس فورٹ برواڑہ میں 7 سے 9 دسمبر تک وکی کوشل اور  کترینہ کیف کی شادی سے متعلق الگ الگ رسومات میں ہوں گی۔ 
یہ بھی پڑھیں:انجام محبت۔ پاکستانی رانجھا بھارتی ہیر سے ملنے  کی کوشش میں بی ایس ایف کے ہتھے چڑھ گیا