انجام محبت۔ پاکستانی رانجھا بھارتی ہیر سے ملنے  کی کوشش میں بی ایس ایف کے ہتھے چڑھ گیا

Dec 06, 2021 | 19:54:PM
پاکستانی نوجوان، گرفتار ، سرحد
کیپشن: پاکستانی نوجوان بھارتی سرحد پر گرفتار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان کو سوشل میڈپا پر  بھارت کے شہر ممبئی کی رہنے والی لڑکی سے دوستی مہنگی پڑ گئی۔ نوجوان نے لڑکی سے ملنے کے لئے پاک بھارت  سرحد کو پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ انڈین بارڈرسیکورٹی فورسز کے ہتھے چڑھ گیا۔بھارت کی سیکیورٹی ایجنسیاں پاکستانی لڑکےسے تفتیش کر رہی ہیں۔

بھارت کے نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی رات شری گنگا نگر کے انوپ گڑھ علاقے میں پاک بھارت سرحد پر بی ایس ایف کی کیلاش اور شیر پورہ پوسٹ کے درمیان ایک پاکستانی نوجوان زیرو لائن پار کرکے خاردار تاروں کے پاس پہنچ گیا۔ جیسے ہی اس نےخاردار تار پار کرنے کی کوشش کی تو  بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔ بی ایس ایف کی پوچھ گچھ میں نوجوان نے اپنا نام محمد احمر ولد محمد اسلم عمر 22 سال بتایا۔نوجوان بہاول پور کا رہنے والا ہے۔ تلاشی میں اس کے پاس پاکستانی کرنسی اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں نوجوان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس کی دوستی ممبئی کی ایک لڑکی سے ہوئی۔ دھیرے دھیرے یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ بی ایس ایف سمیت سکیورٹی ایجنسی پاکستانی نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:اہم خبر۔۔ہوشیار ہو جاؤ۔۔ آئندہ وبائیں کرونا وائرس سے بھی زیادہ مہلک
یاد رہے کہ  گزشتہ ماہ میں بھی پاکستانی شہر بہاول پور کا ہی رہنے والا 30 سالہ نوجوان اللہ دین کو شری گنگا نگر کے راولا تھانہ علاقے میں بی ایس ایف کے جوانوں نے پکڑا تھا، تاہم اللہ دین کے پاس تلاشی کے دوران کچھ بھی مشکوک نہیں ملا تھا اور امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ راستہ بھٹکنے کے سبب وہ بھارتی سرحد میں داخل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:اندھا دھند ڈرائیونگ۔۔پلٹ تیرا دھیان کدھر ۔۔ویڈیو تیزی سے وائرل