انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 277.75 روپے سے کم ہوکر 277.72 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 19 پیسےمہنگا ہوکر 279.87 روپے ، یورو 32پیسے مہنگا 323.98 روپے کا ہوگیا جبکہ برطانوی پاونڈ 6 پیسے سستاہوکر 377.55 روپے، یو اے ای درہم 7پیسے کم ہوکر 76.53 روپے ، سعودی ریال 8 پیسے کمی سے 74.70 روپے پرآگیا۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا تیزی پر اختتام ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 1761 پوائنٹس اضافے سے 181776 کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران انڈیکس 182007 کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 180014 کی سطح پر بند ہوا تھا ،ماہرین کاکہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں کمی کے باعث خریداری کا رجحان رہا۔
آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ گزشتہ روزسونا 10ہزارروپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا،دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 21 ہزار 300 روپے بڑھ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان؛ سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 12دہشتگرد جہنم واصل