حماس کا غزہ کی آئندہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان

Aug 06, 2025 | 12:21:PM
 حماس کا غزہ کی آئندہ حکومت سے دستبرداری کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پٹی میں تشکیل دی جانے والی آئندہ حکومتی انتظامیہ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حماس کے ایک سینئر رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حماس اب نہ گزرگاہوں کی نگرانی کرے گی اور نہ ہی امدادی نظام سنبھالے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزہ کی گزرگاہیں ہماری ترجیح نہیں، حماس کو غزہ کی داخلی گزرگاہوں پر قبضے کا شوق ہے نہ اقتدار کا لالچ، ہمارا مقصد فلسطینی عوام کا تحفظ ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ حماس نئی حکومتی انتظامیہ میں کسی قسم کا حصہ نہیں لے گی۔