برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔
1970ء کی دہائی کے ہیوی میٹل بینڈ’’بلیک سبتھ‘‘ کے فرنٹ مین برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن دو ہفتے قبل 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، اب ان کی تدفین کے بعد ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں موت کی وجہ کا انکشاف کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ، کورونری آرٹری کی بیماری اور دیگر مسائل بتائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:https://www.24urdu.com/06-Aug-2025/140716
واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار 5 جولائی کو ولا پارک میں الوداعی تقریب کے بعد 22 جولائی کو انتقال کر گئے تھے۔