’’لپو سا سچن، جھینگر سا لڑکا‘‘ ’سیما‘کے پریمی پر بنائے گئے گانے وائرل

Aug 06, 2023 | 10:37:AM
 پاکستان چھوڑ کر بھارت پہنچنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر پر جہاں ہندوستانی میڈیا میں آئے دن خبریں نشر ہو رہی ہیں، وہیں وہاں کے موسیقار اور کامیڈین بھی اس معاملے میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے مذکورہ معاملے پر گانے تیار کردیے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان چھوڑ کر اپنا پیار پانے کیلئے بھارت پہنچنے  والی خاتون ’’سیما ‘‘ اس وقت بھارتی میڈیا کی ذینت بن چکی ہے ، ایک طرف شہ سرخیوں میں سیما کی محبت کے چرچے ہو رہے ہیں تو دوسری جانب بھارتی موسیقار اور کامیڈین نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کاعزم کر لیا، آئے روز سیما پر گانے تیار کیے جا رہے ہیں۔

4 بچوں کی ماں سیما کے بھارت پہنچنے اور خود سے کم عمر اور سانولی رنگت کے لڑکے سے محبت کرنے پر جہاں پاکستانی عوام حیران رہ گئی وہیں بھارتی خواتین نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا، اسی حیرانگی کے چلتے ہریانہ کی ایک خاتون نے سیما کے پریمی کو ایک ٹی وی انٹرویو میں اسے ’لپو سا سچن، جھینگُر سا لڑکا‘ قرار دیا اور کہا کہ ایسا اس میں کیا ہے کہ سیما پاکستان سے یہاں چلی آئیں؟

مذکورہ خاتون کا انٹرویو کلپ وائرل ہوتے ہی اس پر متعدد کامیڈین نے مزاحیہ گانے بھی بنائے دیے۔

View this post on Instagram

A post shared by Red FM (@redfmindia)

بھارتی خاتون کی وائرل کلپ پر دو دن قبل بھارتی ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی میزبان ’’ریڈ ایف ایم‘‘ کی میزبان ملشکا کا گانا ’لپو سا سچن‘ رلیز ہوتے ہی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

ایک اور بھارتی گلوکار سچن اوستھی نامی یوٹیوبر کا بھی ’لپو سا سچن‘ پر گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اب معروف پیروڈی موسیقار یش راج مکھاٹے نے بھی ’لپو سا سچن‘ پر پیروڈی ویڈیو بنائی ہے، جسے انٹرنیٹ صارفین کافی پسند کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ’’یش راج مکھاٹے‘‘ ماضی میں بھی بھارت سمیت پاکستان میں وائرل ہونے والی کلپس پر پیروڈی گانے بناتے آئے ہیں، اُنہوں نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ پر بھی میوزیکل ویڈیو بنائی تھی۔

مزید پڑھیں:  پولیس نے مراد سعید کے والد کو بھی گرفتار کر لیا

واضح رہے کہ سیما حیدر جولائی میں نیپال کے راستے بھارت پہنچی تھیں، جہاں اُنہوں نے اترپردیش کے نوجوان سچن کے ساتھ رہائش اختیار کی تھی اور بعد ازاں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہندو رسومات کے مطابق نوجوان سے شادی بھی کرلی۔