پولیس نے مراد سعید کے والد کو بھی گرفتار کر لیا

Aug 06, 2023 | 10:27:AM
پولیس نے مراد سعید کے والد کو بھی گرفتار کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد  ان کے قریبی ساتھی مراد سعید کے والد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے والد کو گرفتار کرلیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ضلع بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کیا،سوات پولیس نے مراد سعید کے والد محمد سعید کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے کبل پولیس اسٹیشن منتقل کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان گرفتاری کے وقت کیا کر رہے تھے؟دوران حراست پولیس سے کس چیز کا مطالبہ کیا ؟ اہم خبر سامنے آ گئی

  چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے سوات کے مختلف علاقوں مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ اور کبل سمیت دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔