پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کی برطرفی کے خلاف پیش کی گئی قرارداد متفقہ طورپر منظور

Apr 06, 2026 | 22:16:PM
پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کی برطرفی کے خلاف پیش کی گئی قرارداد متفقہ طورپر منظور
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد )پنجاب اسمبلی میں صحافتی اداروں میں صحافیوں کی برطرفی کے خلاف پیش کی گئی قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی،قرارداد حکومتی رکن افتخار چھچھر نے ایوان میں پیش کی،قرارداد کے متن میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان میڈیا ورکرز کی ابتر معاشی حالت پر تشویش کااظہار کرتا ہے،یہ ایوان مختلف صحافتی اداروں سے برطرف درجنوں ملازمین کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

قرارداد میں بتایا گیا کہ میڈیا اداروں میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر تشویش کااظہار کرتا ہے،یہ ایوان وفاقی حکومت و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ میڈیا ورکرز کی بروقت تنخواہوں کے ادائیگی کےلیے ایک جامع پالیسی بنائی جائے تاکہ ملازمین کو باقاعدگی سے تنخواہ مل سکے۔

قرار داد میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے میڈیا اداروں کو جواب بنایا جائے،یہ ایوان محکمہ اطلاعات پنجاب و دیگر متعلقہ اداروں پر زور دیتا ہے کہ میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل اور روزگار ، ملازمتوں کے تحفظ و استحکام کےلئے جامع حکمت عملی تشکیل دے۔

متن میںبتایا گیا کہ پی ایف یو جے ،پریس گیلری دیگر منتخب پریس باڈیز کے ساتھ مستقل اور باہمی مشاورت کو یقینی بنایا جائے، یہ ایوان وفاقی و صوبائی حکومت سے پرزورمطالبہ کرتاہے کہ ایسے میڈیا اداروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو غیر قانونی معاہدوں اور تنخواہوں کی بندش و عدم ادائیگی میں ملوث پائے گئے ہیں تاکہ میڈیا وکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا تیار کردہ جنگ بندی کا منصوبہ امریکا اور ایران کو موصول ہوگیا