پاک فوج پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے: آرمی چیف

Apr 06, 2023 | 17:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوجی اہلکار چوکنا رہ کر پوری لگن سے فرائض سرانجام دیں، پاک فوج پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں لائن آف کنٹرول کی صورت حال، آپریشنل تیاریوں اور تعینات فارمیشنز پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں و جوانوں سے بھی ملاقات کی، جنرل عاصم منیر نے بہترین آپریشنل تیاریوں، مسلسل چوکس رہنے اور ہائی مورال پر افسروں جوانوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے مقامی آبادی کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم سید منیر کا کہنا تھا کہپ اک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، کشمیریوں کی امنگ اور یو این قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

آرمی چیف کے ایل او سی پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی نے استقبال کیا۔