سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، پاکستانیوں کی دلی خواہش پوری ہو گئی

Apr 06, 2023 | 17:23:PM
سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، پاکستانیوں کی دلی خواہش پوری ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان میں ڈالر کی قیمت کمی کے بعد سونا بھی سستا ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کمی سے 2019 ڈالر فی اونس ہو گیا ، پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے پر آگیا ہے، 10گرام سونا 2142 روپے کمی سے ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے پر آگئی  ہے ، جبکہ ایک تولہ چاندی 2450 روپے کی بلند ترین سطح پر ہی برقرار ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں کے بعد پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ڈالر 286 روپے تک گرگیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا پاکسان کو 2 ارب ڈالر کی سپورٹ دینے پر روپے پر بہتری دیکھی جارہی ہے ،آئی ایم ایف پروگرام کےمعاملے پر بھی حکومت نے اقدامات تیز کردئیے ہیں ۔