مختلف وزارتوں میں اربوں کی کرپشن کا معاملہ , ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

Apr 06, 2023 | 13:05:PM
مختلف وزارتوں میں اربوں کی کرپشن کا معاملہ , ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مختلف وزارتوں میں اربوں کی کرپشن کے معاملے پر ایف آئی اے نے بڑا قدم اتھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

 مختلف وزارتوں میں اربوں کی کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے پانچ انکوائری کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، انکوائری کمیٹیوں کو وزارتوں میں ہوئی کرپشن اور آڈٹ رپورٹس کا ازسرنو جائزہ لینے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے، ایف آئی اے نے پبلک اکاوئنٹس کمیٹی کی ہدایت پر کرپشن تحقیات کا آغاز کیا ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن اور سپریم کورٹ ازخود نوٹس کا معاملہ، وزیر قانون کا بڑا بیان سامنے آ گیا

پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نے مختلف وزارتوں کے 35 آڈٹ پیراز کی تحقیقاتی کی ہدایت کی ہے، ایف آئی اے نے اس سے پہلے چھ وزارتوں کی کرپشن کے پر تحقیات کی تھی، 29 وزارتوں کے کیس پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے مزید بریفنگ مانگی تھی، ایف آئی اے نے 1985 سے اب تک کے 35 کرپشن کیسز پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

ایف آئی اے کی تحقیقات وزارت ہاوسنگ ، مواصلات ، سیفران ، ہوابازی اور داخلہ کے خلاف شروع ہوئی ہیں جبکہ وزارت خارجہ کے مشنز اور پی آئی اے کے جعلی ڈگری سکینڈل کے خلاف بھی تحقیقات شروع ہوئی چکی ہیں۔