کراچی: کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش گٹر سے برآمد

Apr 06, 2023 | 11:25:AM
کراچی: کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش گٹر سے برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں چھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 36 سے گزشتہ روز 6 سالہ بچی شہناز لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش گٹر سے برآمد ہوئی ہے۔

بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اوچ شریف،گھریلو تنازع پر خاتون کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا گیا

پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ بچی کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں کیمیائی تجزیہ کی رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ کا حتمی تعین کیا جائے گا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ شہناز افطار سے قبل گھر سے نکلی اور واپس نہیں آئی، گھر کے اطراف اور خاندان میں رات بھر بچی کو تلاش کیا لیکن کچھ پتا نہ چلا۔

شدت غم سے نڈھال والدہ کا کہنا تھا کہ ’صبح 8 بجے مجھے بچی کی لاش گٹر سے ملی، مجھے حکومت سے انصاف چاہیئے بچی کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی ہے‘۔