اوچ شریف: گھریلو تنازع پر خاتون کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا گیا

Apr 06, 2023 | 11:12:AM
اوچ شریف: گھریلو تنازع پر خاتون کو چھریوں کے وار سے زخمی کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر اوچ شریف میں گھریلو تنازع پر ملزمان نے 45 سالہ خاتون کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت بشریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ متاثرہ خاتون کے سر پر گہرے زخم آئے ہیں اور ملزمان نے خاتون کا ہاتھ کاٹنے کی کوشش بھی کی، خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملتان کے 4 تاجر شکارپورکے علاقے میں لاپتہ ہوگئے

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان خاتون کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔