بپاشا باسو کی بیٹی کی تصاویر 5 ماہ بعد مداحوں سے شیئر 

Apr 06, 2023 | 10:32:AM
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی بیٹی ’دیوی‘ کی تصویر پہلی بار سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی بیٹی ’دیوی‘ کی تصویر پہلی بار سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 44 سالہ اداکارہ بپاشا باسو نے اپنی بیٹی ’دیوی‘ کی پیدائش کے پانچ ماہ بعد تصویر مداحوں کے ہمراہ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

اداکارہ نے بیٹی کو مداحوں سے متعارف کرواتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہیلو ورلڈ۔۔۔ میں دیوی ہوں‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Bipasha Basu (@bipashabasu)

اداکارہ اور ان کی بیٹی کی تصویر کو ان کے اکاؤنٹ پر مداح بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اشنا شاہ کا رمضان المبارک کے صدقے فیروز خان کو معاف کرنے کا اعلان

اس کے علاوہ کئی بھارتی اور پاکستانی شوبز شخصیات نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس بھی لکھے اور دیوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ کے ہاں شادی کے 6 سال بعد 12 نومبر 2022ء کو بیٹی کی ولادت ہوئی تھی۔