فضائی حدود کی بندش، انڈین ایئر لائن کو 2ارب35کروڑ روپے کا خسارہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث انڈیا کی بجٹ ایئرلائن سپائس جیٹ کو مسلسل دوسری سہ ماہی میں مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان دہائیوں بعد بدترین لڑائی کے دوران انڈین شہریوں نے کم خرچ ایئرلائن کے ذریعے مختلف ملکوں کی سیاحت پر جانا کم کر دیا ہے۔
مشکلات سے دوچار ایئرلائن سپائس جیٹ نے سہ ماہی خسارے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال اپریل تا جون کے تین ماہ کے دوران دو ارب 35 کروڑ انڈین روپے (26 کروڑ 60 لاکھ ڈالر) کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں: سعد رفیق