علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں: سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نےکہا ہے علیمہ خان کو انڈہ مارنا شرمناک، گھٹیاپن اور بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں ہے۔
سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ عمل ہرلحاظ سے قابل مذمت ہے، نوازشریف پر جوتا اچھالنا اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنا بھی اسی فاشسٹ سوچ کا نتیجہ تھے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا بستر مرگ پر پڑیں بیگم کلثوم نواز کے اسپتال کے سامنے ہڑبونگ مچایا گیا، مریم اورنگزیب پر مسجد نبوی میں حملہ بھی اسی غلیظ مائنڈسیٹ کا شاخسانہ تھا، احسن اقبال پرگولی چلانا قابل مذمت ،مذہبی انتہا پسندی تھا۔
سعد رفیق نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ افسوس!زہر کے بیج بو کر تریاق کا پھل نہیں کاٹا جا سکتا، ہر سطح پر اس طرز عمل کی حوصلہ شکنی،مذمت اور اسکے خلاف مزاحمت لازم ہے۔
آواز ِ دروں —••—
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 5, 2025
محترمہ علیمہ خان صاحبہ کو انڈہ مارنا شرمناک گھٹیا پن بازاری حرکت کے سوا کچھ نہیں!
یہ عمل ھر لحاظ سے قابل ِ مذمت ھے !
محترم میاں نواز شریف پر جوتا اچھالنا اور خواجہ آصف پر سیاھی پھینکنا بھی اسی فاشسٹ سوچ کا نتیجہ تھے
بستر ِ مرگ پر پڑیں بیگم کلثوم…
یہ بھی پڑھیں:6تا9پنجاب اور سندھ میں موسلادھار بارشیں، فلڈ الرٹ جاری