اسلام آباد اور پنجاب میں 7 تا 9 ستمبر اور سندھ میں کل سے بارشیں،شہری سیلاب کا خطرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے پنجاب اور سندھ میں فلیش و اربن فلڈنگ الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں کا امکان ہے،مری، اسلام آباد راولپنڈی جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین میں شہری سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔سندھ کے متعدد اضلاع میں 6 تا 9 ستمبر بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا ،جو وقفے وقفے سے جاری رہیگا۔بارشوں کے باعث میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر کے نشیبی علاقوں میں 7 تا9 ستمبر کے دوران شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 7 تا 9 ستمبر بارشوں کا امکان ہے،مری، اسلام آباد راولپنڈی جہلم، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین میں شہری سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ پنجاب کے شہروں گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور میں شہری سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔سیالکوٹ نارووال شیخوپوره، فیصل آباد، سرگودھا میں شہری سیلاب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ جنوبی پنجاب میں بھکر، لیہ، میانوالی، بہاولپور ، رحیم یار خان کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔پنجاب کے پہلے سے متاثرہ علاقوں میں مزید سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ کے متعدد اضلاع میں 6 تا 9 ستمبر بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا جو وقفے وقفے سے جاری رہیگا،بارشوں کے باعث میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر کے نشیبی علاقوں میں 7 تا9 ستمبر کے دوران شہری سیلاب کا خطرہ ہے،لاڑکانہ، ٹھٹہ، بدین، سجاول، حیدرآباد اور کراچی کے نشیبی علاقوں میں 7 تا9 ستمبر کے دوران شہری سیلاب کا خطرہ ہے،تھرپارکر میں مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو، کلوئی، اور ملحقہ پہاڑی ندی نالوں میں اچانک سیلاب کا خطرہ ، جبکہ عمرکوٹ، سانگھڑ، ٹھٹہ، بدین، سجاول، جامشورو، دادو، گھوٹکی، کشمور اور ملحقہ پہاڑی ندی نالوں میں اچانک سیلاب کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد، شکارپور اور دیگر نشیبی شہری علاقے زیر آب آ سکتے ہیں ۔این ڈی ایم اے کی ہدایت پر صوبائی محکمے اور ریسکیو ادارے الرٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں امریکی سپیشل فورسز کے افسر کی موت معمہ بن گئی