اہلیہ کیساتھ نرم دل رویہ، جان سینا پرفیکٹ جینٹل مین قرار

Sep 05, 2025 | 14:54:PM
اہلیہ کیساتھ نرم دل رویہ، جان سینا پرفیکٹ جینٹل مین قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی اداکار اور سابق ریسلر جان سینا کو دنیا بھر میں ان کی طاقت، فائٹنگ سٹائل اور رِنگ کے سخت گیر کردار کی وجہ سے جانا جاتا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں حقیقی زندگی میں ان کا ایک بالکل مختلف اور نرم پہلو سامنے آیا ہے جس نے مداحوں کو حیران اور متاثر کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 45 سالہ جان سینا اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک مقام پر موجود تھے جب سڑک کے کنارے پانی جمع تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینا نے اپنی اہلیہ کو پانی سے بچانے کے لیے انہیں اٹھا کر سڑک پار کرائی۔

اس کے بعد انہوں نے نہایت محبت سے اپنی اہلیہ کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولا اور انہیں بٹھایا۔

 یہی نہیں، گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے جان سینا نے وہاں موجود سکیورٹی اہلکار سے بھی مصافحہ کیا، جس نے مداحوں کو ان کی عاجزی اور نرم مزاجی کی ایک اور جھلک دکھائی۔

سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے اس ویڈیو پر خوب ردعمل دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ”یہی ہے اصلی ہیرو، طاقتور ہونے کے ساتھ ساتھ نرم دل بھی۔“

ایک اور نے کہا، ”جان سینا صرف رِنگ کے ہی سٹار نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ایک بااخلاق اور مددگار انسان ہیں۔“

مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے اور جان سینا کے اس انداز کو ”پرفیکٹ جینٹل مین“ قرار دیا جا رہا ہے۔