سری لنکا: بس کھائی میں جا گری، 15 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سری لنکا میں مسافر بس کھائی میں گر گئی جس کے باعث 15 مسافر ہلاک ہوگئے۔
سری لنکن پولیس کے مطابق بس کو حادثہ دارالحکومت کولمبو سے 174 میل مشرق میں ویلاویا قصبے کے قریب پیش آیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 16 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حادثے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث بس پر قابو برقرار نہیں رکھ سکا جس سے بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
مزید پڑھیں:دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح پر