ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی 2 خواتین گرفتار

Sep 05, 2025 | 10:51:AM
ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی 2 خواتین گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور پولیس نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ شاہ پور پولیس نے لیڈیز پولیس کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو گرفتار کیا۔

اس حوالے سے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

سی سی پی او کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغام شیئر کیا گیا کہ معاشرتی برائیوں اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔