ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا 4 رکنی لارجر بنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت نوٹس کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 10 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے، لارجر بنچ کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ
ذرائع کے مطابق یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے فائل چیف جسٹس کو لارجر بنچ تشکیل دینے کے لیے بھجوائی تھی،اس سے قبل کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا جنہوں نے گزشتہ سماعت پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے، تاہم جسٹس اعجاز اسحاق خان کے ٹیکس کیسز کے لیے سپیشل ڈویژن بنچ کا حصہ بننے کے بعد ان کے سنگل بنچ کے کیسز ٹرانسفر کر دیے گئے تھے۔