ہانیہ عامر کا دلکش انداز، شہناز گِل نے محبت کا اظہار کردیا

Sep 05, 2023 | 16:14:PM
 بھارتی مقبول اداکارہ شہناز گِل نے بھی پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی دلکش ویڈیوز اور پرجوش اداکاری کی صلاحیتوں پر محبت کے جذبات کا اظہار کردیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی مقبول اداکارہ شہناز گِل نے بھی پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی دلکش ویڈیوز اور پرجوش اداکاری کی صلاحیتوں پر محبت کے جذبات کا اظہار کردیا۔ 

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کراچی آنے کے بعد ایک انسٹا پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کی دوستوں کے  ہمراہ ہنسی مذاق کرتے ہوئے مختلف ویڈیوز شامل ہیں۔  

مذکورہ پوسٹ میں ہانیہ عامر ویڈیو گیم کھیلتی، اپنے گھر میں کام کرنے والی خاتون ’فری‘ سے مذاق کرتی، پنجابی گانا ’’سفر‘‘ پر رقص کرتے ہوئے مرر ویڈیو ریکارڈ کرتی اور  پاکستانی گلوکارہ یشل شاہد کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی نظر آرہی ہیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں انکے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے انکی چلبلی اداؤں اور خوبصورتی کی تعریف کی وہیں بھارت میں اپنی دلچسپ باتوں کے باعث مشہور شہناز گِل نے بھی ہانیہ کی تعریف کرڈالی۔

مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے شہناز گلِ نے ’کیوٹسٹ (بہت پیاری) ‘ لکھا اور اس کے ساتھ دل والے ایموجی بھی بنائے۔ 

شہناز گِل کی جانب سے دیے گئے اس ردِ عمل پر دونوں ملکوں کے سوشل میڈیا صارفین نے اس کمنٹس کا رخ کرلیا اور دونوں اداکاراؤں کی جم کر تعریف کی۔

واضح رہے کہ شہناز گل کو بگ باس 13 کے ساتھ کھلاڑی و اداکار سدہارتھ شکلا سے محبت ہوگئی تھی اور شو ختم ہونے کے بعد بھی دونوں ایک ساتھ ہی رہتے تھے، تاہم اداکار کی اچانک موت کے بعد شہناز گل مکمل ٹوٹ گئی تھیں اور کچھ مہینوں بعد شوبز انڈسٹری میں واپس آگئیں اور  رواں سال ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا۔