گلوکار راحت فتح علی خان کا 6ستمبر کے شہداء کی یاد میں نغمہ "قربان ہوئے" ریلیز

Sep 05, 2023 | 00:26:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستانی معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے 6 ستمبر کے شہداء کی یاد میں  نغمہ "قربان ہوئے" ریلیز کردیا گیا .

تفصیلات کے مطابق سرؤں میں خوبصورت رنگ بھرنے والے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے  نغمے کی شاعری خلیل الرحمن قمر کی اور موسیقی نوید ناشاد کی ہے۔

ان کےنغمے کو بڑی خوبصورتی سے پکچرائز کیا گیا ہے ،نغمے میں پاک فوج کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔

نغمے کو راحت فتح علی خان نے اپنے منفرد انداز میں گایا ہے۔