ایڈز میں مبتلا دلہن کی 8 شادیوں کا انکشاف۔۔پھر کیا ہوا؟جانیے

Sep 05, 2021 | 20:54:PM
ایڈز میں مبتلا دلہن کی 8 شادیوں کا انکشاف۔۔پھر کیا ہوا؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع پٹیالہ میں انوکھا واقعہ ، جان لیوا بیماری ایڈز میں مبتلا دلہن کی 8 دولہوں سے شادی کا انکشاف ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس نےاس دلہن کو اس وقت گرفتار کیا جب اس کا ایڈز ٹیسٹ مثبت آیا۔ایچ آئی وی پازیٹو آنے والی ملزمہ دلہن تقریبا ایک ہفتے تک ہر دولہا کے ساتھ رہی۔مقامی پولیس کا کہناتھا کہ خاتون شادی کے ذریعے دھوکہ دہی کرتی تھی، 8 دولہوں کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فضا علی سے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو بھی سامنے آ گئی

دلہن کا تعلق بھارت کے ضلع کیتھل سے ہے جو کہ تین بچوں کی ماں ہے۔ اس کی پہلی شادی 2010 میں پٹیالہ میں ہوئی تھی۔ بعد ازاں شادی کے نام پر لوگوں کو لوٹنے کے لئے دھوکہ دہی کرتی رہی۔4 سال قبل اس نے ہریانہ کے بہت سے لوگوں کو لالچ دے کر لوٹا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی اداکا رعمر شریف کے انتقال سےمتعلق خبریں ۔۔سچائی سامنے آگئی

پٹیالہ پولیس افسر کا کہناتھا کہ ڈاکو دلہن جلد امیر بننا چاہتی تھی اس لیے اس نے اپنی ماں اور کچھ دوسرے رشتہ داروں کے ساتھ شادیوں کی آڑ میں لوگوں کو دھوکہ دینا شروع کیا۔ملزمہ دلہن نے پولیس سے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔