بلوچستان: کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ۔۔۔

Sep 05, 2021 | 11:16:AM
بلوچستان: کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4 اعشاریہ 6 فیصد تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق   صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح گزشتہ روز 1 اعشاریہ 8 فیصد تھی جبکہ کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 0 اعشاریہ 6 فیصد سے بڑھ کر 2 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔بلوچستان میں انسدادِ کورونا کی ویکسین کرانے والوں کی تعداد ساڑے 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔محکمۂ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو صوبے کے 9 اضلاع میں 709 افراد کے  ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 33 مثبت کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 13 کیسز ضلع کوئٹہ سے سامنے آئے ہیں جبکہ ضلع کیچ سے 9 اور ضلع مستونگ سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 61 افراد چل بسے۔۔3747 نئے مریض رپورٹ