دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے متعلق فیصلہ ہو گیا

Oct 05, 2025 | 21:58:PM
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان
کیپشن: کاریں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ادارہ تحفظ ماحولیات نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ وفاقی دارالحکومت میں موقع پر ٹیسٹ کیے جائیں۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کا ٹیسٹ 17 اکتوبر سے پہلے کروا لیں۔

ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن  اسلام آباد پولیس کے اشتراک سے کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کی اچانک چیکنگ اور موقع پر دھواں ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:سب سے بڑے صوبے میں دھماکا، افسوسناک خبر آ گئی

بیان کے مطابق زیادہ دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے یا گاڑی ضبطگی کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے وہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کا دھواں ٹیسٹ 17 اکتوبر سے پہلے کروا لیں۔ کلیئرنس اسٹیکر حاصل نہ کرنے والی گاڑیاں جرمانے کی زد میں آ سکتی ہیں۔ 

شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز اور عوامی ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی