تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش  کی پیش گوئی  

Oct 05, 2025 | 19:51:PM
 تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش  کی پیش گوئی  
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش /ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان،بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، خیبر، اورکزئی ،ہنگو،کرک،بنوں ،، لکی مروت، ڈی آئی خان ، وزیرستان اورکرم میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، نورپورتھل، بھکر، لیہ، سرگودھا، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، پاکپتن، بہاولنگر، وہاڑی، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، کوٹ ادو اور ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش/ ژالہ باری کی بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سب سے بڑے صوبے میں دھماکا، افسوسناک خبر آ گئی

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا ۔ تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم عمر کوٹ ، تھرپارکر اورساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں چلنے اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا بھی امکان  ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انتباہ : آج (رات)سے 06 اکتوبر کے دوران موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی اور کشمیر کے مقامی/برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔ اس دوران آندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر (کچے گھر/دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر!زلزلے کے شدید جھٹکے