شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کی آفر ملے تو بھارت نہیں جاؤں گی: مومنہ اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مومنہ اقبال نےکہا ہے کہ اگر شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کی آفر ہو جائے تو میں بھارت نہیں جائوں گی۔
ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مومنہ اقبال نے اپنے نئے ڈرامے اور شوبز انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
بھارت میں کام کی پیشکش ہونے کے سوال پرمومنہ اقبال نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میں بھارت نہیں جاؤں گی چاہے شاہ رخ خان کے ساتھ بھی فلم کی آفر ہی کیوں نہ ہو۔
مومنہ اقبال نے مزید کہا کہ مجھے جتنا کام اور عزت اپنے ملک میں مل رہی ہے میں اس میں خوش ہوں،اگر میں پاکستان میں رہ کر اپنے ملک کا نام روشن کر سکوں تو میرے لیے اس سے بڑھ کر کوئی کامیابی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیصل قریشی کو اشاروں پر نچاتی ہوں، اہلیہ ثنا کی ویڈیو وائرل
مومنہ اقبال نے کہناکہ انہیں سب سے پہلے اپنے لوگوں کی محبت اور پذیرائی چاہیے اور وہ ہمیشہ پاکستان میں کام کرنے کو ہی ترجیح دیتی ہیں کیونکہ یہاں انہیں جو عزت اور محبت ملی ہے وہ کہیں اور نہیں مل سکتی۔