فیصل قریشی کو اشاروں پر نچاتی ہوں، اہلیہ ثنا کی ویڈیو وائرل

Oct 05, 2025 | 09:47:AM
فیصل قریشی کو اشاروں پر نچاتی ہوں، اہلیہ ثنا کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کو اشاروں پر نچاتی ہیں۔
ثنافیصل نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں مسکرانے کی ایموجی بناتے ہوئے لکھا ’’میرے اشاروں پر نانچنے والا۔‘‘
ویڈیو میں ثنا  لپسنگ کرتے ہوئے فیصل قریشی کو بلاتی ہیں اور کہتی ہیں ’’ادھر آؤ، مسکرا کر دکھاؤ، بائے کرو۔‘‘ پھر کہتی ہیں کہ دیکھ لیجئے آپ لوگ میں انہیں ایسے ہی اپنے اشاروں پر نچاتی ہوں۔


ثنا فیصل کے یہ  کہنے پر فیصل قریشی افسردہ ہوکر ہاں کہتے ہوئے سر ہلا دیتے ہیں۔
 چند گھنٹوں میں ہی اس دلچسپ ویڈیو کوہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پردلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ سسر کو میں نے کہا کہ میں گھر بسانا چاہتا ہوں میرے پاس زندگی کو انجوائے کرنے کے آپشن کم نہیں لیکن میں زندگی کو ٹھہراؤ میں لانا چاہتا ہوں، سسر کو میری بات سمجھ میں آگئی اور ایک ہفتے میں شادی ہوگئی۔


ایک سوال کے جواب میں فیصل قریشی نے بتایا کہ سسر ٹی وی نہیں دیکھتے تو وہ مجھے جانتے بھی نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ٹیچر نے دولت میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ثنا فیصل نے بتایا کہ جب والد کو پتا چلا کہ ان کا تعلق شوبز سے ہے تو پنجاب میں ایک کلچر ہے کہ یہاں شادی نہیں کرنی، وہ ایک مسئلہ ہوگیا تھا، مجھے ان پر اور ابا دونوں پر یقین نہیں تھا، یہ سوچ رہی تھی کہ دیکھتے ہیں اب کہاں جاکر پھنسنا ہے۔