قومی کرکٹر کامران غلام شادی کی بندھن میں بندھ گئے
دعوت ولیمہ میں قومی کرکٹرز محمد رضوان ،فخرزمان،نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان،ساجدخان اوردیگر کی شرکت
کیپشن: کامران غلام اپنی شادی کے موقع پر قومی کرکٹرز کے ساتھ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی کرکٹر کامران غلام شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔
ولیمے کی تقریب پشاور میں ہوئی جس میں قومی کرکٹرز محمد رضوان ،فخرزمان،نسیم شاہ ، صاحبزادہ فرحان کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔
ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان،سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشد خان اور شاہین شاہ آفریدی کے بھائی ریاض آفریدی بھی کامران غلام کے ولیمے میں شریک ہوئے ۔

قومی کرکٹرز نے کامران غلام کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے زندگی کی نئی اننگز کے آغازپران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے گزشتہ روز ہی قومی کرکٹر ابرار احمد کی بھی شادی ہوئی تھی اور ان کے ولیمے کی تقریب 6 اکتوبر کو ہو گی۔