فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی ،اٹلی میں20 لاکھ افراد کا تاریخی مظاہرہ،لندن میں متعدد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی کیلئےاٹلی میں 20 لاکھ افراد نے تاریخی مظاہرہ کیا، 100 سے زائد شہروں میں عام ہڑتال رہی۔صرف روم میں 3 لاکھ افراد سڑکوں پر نکلے۔لندن میں فلسیطن کے حق میں احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق فلسطینیوں سے اظہارِیکجہتی کیلئے اٹلی میں 20 لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے، اٹلی کے 100 سے زائد شہروں میں عام ہڑتال کی گئی، تمام شعبے معطل رہے، سی جی آئی ایل یونین کے مطابق صرف روم میں 3 لاکھ افراد سڑکوں پر نکلے۔اٹلی بھر میں ہڑتال کی اوسط شرکت 60 فیصد رہی، ٹرانسپورٹ اور اسکول بند رہے، فلورنس میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی ورلڈکپ کوالیفائر میں شرکت منسوخ کی جائے۔میلان میں ایک لاکھ افراد نے احتجاج کیا، اس دوران پولیس سے جھڑپیں ہوئیں جبکہ اسموک بم کا استعمال بھی کیا گیا، ٹورین، بولونیا اور نیپلز میں بھی مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔اٹلی کی حکومت پر اسرائیل کی کھلی حمایت ختم کرنے کا عوام کا دباؤ بڑھ گیا ہے، اس کے علاوہ اسپین اور پرتگال میں بھی آج بڑے احتجاج متوقع ہیں۔میڈرڈ اور بارسلونا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر آنے کی تیاری کررہے ہیں، اسرائیلی بحریہ کے امدادی جہاز روکنے کے بعد احتجاجی لہر یورپ بھر میں پھیل گئی ہے۔اسپین کی عوام نے اسرائیلی ٹیموں پر بین الاقوامی پابندی کا مطالبہ کردیا ہے، پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں بھی بڑے مظاہروں کی کال دی گئی ہے۔
دوسری جانب لندن میں فلسیطن کے حق میں احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔میٹرو پولیٹن پولیس لندن، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی اپیلوں کے باوجود مظاہرہ کیا گیا، مانچسٹر کی عبادت گاہ پر حملے کے بعد مظاہرہ نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔پولیس کے احتجاج روکنے کے احکامات کے باوجود سیکڑوں افراد ٹریفلگر اسکوائر پہنچے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج منسوخ کرنا دہشت گردی کو جیتنے دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طالبہ کی خوبصورتی مصیبت بن گئی،امتحانی عملے نےصداقت جانچنے کیلئے پلکیں کھینچ لیں