عمران خان نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں، کیک کاٹنے کی ویڈیو وائرل 

Oct 05, 2022 | 22:34:PM
تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم، عمران خان، زندگی کی 70 بہاریں، دیکھ لیں
کیپشن: عمران خان سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں،عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 70 برس کے ہو گئے،اندرون اور بیرون ملک کپتان کے چاہنے والے ان کی سالگرہ منائی اور اپنے کپتان کی لمبی عمر کی دعائیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی سالگرہ کا دن لاہور میں گزارا، انہوں نے پارٹی رہنماﺅں اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کیں۔
صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے اپنے کپتان کی سالگرہ کا اہتمام کر رکھا تھا، عمران خان نے صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا، کیک کاٹنے کے بعد ایک ٹکڑا ٹیبل پر گرپڑا،کپتان نے اٹھا کر وہ بھی اپنی پلیٹ میں ڈال دیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، مصدق ملک